Qurbani Ka Janwar Lene Jao To Yeh Dua Parhlo Behtreen Janwar Munasib Rate Par Milega - WazifaOnWeb
Ads Here

Saturday, August 3, 2019

Qurbani Ka Janwar Lene Jao To Yeh Dua Parhlo Behtreen Janwar Munasib Rate Par Milega

Qurbani Ka Janwar Lene Jao To Yeh Dua Parhlo Behtreen Janwar Munasib Rate Par Milega
 جی ہاں ناظرین یہ عمل بہت ہی آسان ہے اور انشاء اللہ تعالی آپ کو اس عمل ضرور فائدہ ہوگا۔ آپ جب بھی قربانی کے لیے جانور دیکھنے جائیں تو آپ یہ عمل ضرور کیجیے گا۔ان شا اللہ آپ ایک اچھا اور مناسب قیمت پر جانور لیکر ہی گھر آئیں گے۔

ناظرین کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے اور یہ حقیقت ہے کہ خریدار اور بیوپاری دونوں ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نالاں نظر آرہے ہیں لیکن آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج کی اس پوسٹ میں ہم آپکو بتانے جارہے ہیں ایک ایسے عمل کے بارے میں جو آپ نے جانور خریدنے جاتے وقت کرنا ہے۔آپ نے بس ایک چھوٹا ساوظیفہ پڑھتے
 جانا ہے اور ان شااللہ آپکو ایک اچھا جانور انتہائی مناسب ریٹ پر مل جائے گا۔




Qurbani Ka Janwar Lene Jao To Yeh Dua Parhlo Behtreen Janwar Munasib Rate Par Milega



جی ہاں  ناظرین یہ عمل بہت ہی آسان ہے اور انشاء اللہ تعالی آپ کو اس عمل ضرور فائدہ ہوگا۔ہم آپ سے یہ بھی کہیں گے کہ آپ جب بھی قربانی کے لیے جانور دیکھنے جائیں تو آپ یہ عمل ضرور کیجیے گا۔چونکہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اس لیے کہیں کوئی خریدار بکروں کے دانت پرکھتا دکھائی دے رہا ہے تو کسی کی تمام تر توجہ اس کے وزن اور خوبصورتی پر ہے، خریدار تگڑے جانور دیکھ کر خوشی کا اظہار تو کرتے ہیں لیکن جب ان کی قیمتیں سنتے ہیں تو ساری خوشی کافور ہوجاتی ہے۔اور خریدار کی سارے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں۔

مگر بیوپاریوں کو بھرپور توقع ہے کہ جیسے جیسے عید قریب آئے گی خریداروں کی تعداد میں اور اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی وہ یہ دلاسہ بھی دیتے ہیں کہ آخری چند روز میں قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے چارے اور مہنگے کرایوں کے باعث سستا بیچنا ممکن ہی نہیں اور اگر نہیں بکا تو مال واپس لے جانے کو ترجیح دیں گے، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے جانوروں کے باعث اس سال سنت ابراہیمی کی پیروی مشکل ثابت ہو رہی ہے۔ناظرین کرام جب بھی آپ جانور خریدنے جائیں تو اس نیت سے گھر سے نکلیں کہ ہم اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے ایک اچھا جانور لے کر آئیں گے بجائے اس کے کہ آپ کے ذہن میں ہو کہ لوگو ں کو دکھانے کے لئے سب سے اچھا جانور خریدیں گے۔تو ناظرین اب آپکو بتاتے ہیں وہ عمل جو آپ نے تب کرنا جب آپ جانور خریدنے کیلئے گھر سے نکلیں اور اس وقت تک کرتے رہنا ہے جب تک آپکو ایک اچھا جانور مل نہ جائے ۔

"آپ نے کرنا کچھ اس طرح سے ہے کہ جب آپ جانور خریدنے کیلئے گھر سے نکلیں تو ایک چھوٹا سا لفظ ہے  " لَاخِلَابہَ



 یہ لفظ آپ نے پڑھتے جانا ہے اور اس وقت تک کرتے رہنا ہے جب تک آپکو ایک اچھا جانور مل نہ جائے ۔آپکو   جو وظیفہ بتایا گیا ہے اس پر عمل ضرور کیجئے گا ان شا اللہ آپ ایک اچھا اور مناسب قیمت پر جانور لیکر ہی گھر آئیں گے۔ یہ عمل بہت ہی آزمودہ ہے اور اللہ کے کرم سے ضرور فائدہ ہوگا۔ جزاک اللہ
اس کے علاوہ آپ سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو اپنے تمام رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ لازمی شئیر کریں تاکہ ہر کوئی اس عمل سے فائدہ اُٹھا سکے ۔اور ہماری اس ویب سائیٹ کو ضرور وزٹ کرتے رہا کریں۔ جزاک اللہ 

No comments:

Post a Comment