Qurbani Ke Janwar Mein Yeh 4 Lazmi Dekho Warna Qurbani Nahi Hogi - WazifaOnWeb
Ads Here

Saturday, August 3, 2019

Qurbani Ke Janwar Mein Yeh 4 Lazmi Dekho Warna Qurbani Nahi Hogi

Qurbani Ke Janwar Mein Yeh 4 Lazmi Dekho Warna Qurbani Nahi Hogi

 جب آپ جانور خریدنے جائیں تو آپ کے ذہن میں چار باتیں  ہونی چاہییں۔قربانی کا جانور جن چار  عیوب سے پاک ہونا چاہیے۔ تاکہ آپ یہ اندازہ لگا سکیں کہ جو جانور ہمیں بیچا جارہا ہے کیا یہ قربانی کے قابل بھی ہے یا نہیں ؟۔۔

Qurbani Ke Janwar Mein Yeh 4 Lazmi Dekho Warna Qurbani Nahi Hogi

 ان میں پہلا عیب یہ ہے کہ  جانور کی  آنکھ میں واضح طور پر عیب ہونا یعنی ایسا جانور جس کی آنکھ بہہ کر دھنس چکی ہو یا پھر بٹن کی طرح ابھری ہوئی ہو ، یا پھر آنکھ مکمل سفید ہو کر کانے پن کی واضح دلیل ہو۔

اس کے بعد دوسرا عیب یہ ہے کہ    واضح طور بیمار جانور یعنی اس سے وہ بیمار جانور مراد ہے جس کو  بخار ہو جس کی بنا پر جانور گھاس نہ کھائے اور اسے بھوک نہ لگے، اسی طرح جانور کی بہت زیادہ خارش جس سے گوشت متاثر ہو جائے، یا خارش جانور کی صحت پر اثر انداز ہو ، ایسے ہی گہرا زخم اور اسی طرح کی دیگر بیماریاں ہیں جو جانور کی صحت پر اثر انداز ہوں۔

اس کے بعد تیسرا عیب جو جانور میں موجود نہیں ہونا چاہیے وہ یہ ہے کہ واضح طور پر پایا جانے والا لنگڑا پن نہ ہو یعنی ایسا لنگڑا پن جو صحیح سالم جانوروں کے ہمراہ چلنے میں رکاوٹ بنے۔

اس کے بعد ناظرین چوتھا عیب جس کا آپ نے خاص خیال رکھنا ہے وہ یہ کہ اتنا لاغر جانور نہ ہو   کہ ہڈیوں میں گودا باقی نہ رہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جب یہ پوچھا گیا کہ قربانی کا جانور کن عیوب سے پاک ہونا چاہیے تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے فرمایا چار عیوب سے : ( وہ لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن واضح ہو ، اور آنکھ کے عیب والا جانور جس کی آنکھ کا عیب واضح ہو ، اور بیمار جانور جس کی بیماری واضح ہو، اور وہ کمزور جانور جس کی ہڈیوں میں گودا ہی نہ ہو)  ۔اسے امام مالک رحمہ اللہ نے موطا میں براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ۔اور سنن میں برا‏ء بن عازب رضی اللہ عنہ ہی سے ایک روایت مروی ہے جس میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: ( چار قسم کے جانور قربانی میں جائز نہیں ) اور پھر آگے یہی حدیث ذکر کی ہے ۔

 لہذا یہ چار عیب ایسے ہیں جن کے پائے جانے کی بنا پر قربانی نہیں ہوگی ، اور ان چار عیوب کے ساتھ دیگر 6عیوب بھی شامل ہیں جو ان جیسے یا ان سے بھی شدید ہوں تو ان کے پائے جانے سے بھی قربانی نہیں ہوگی۔
جیسے کہ پہلے نمبر پر  نابینا  جانور جس کو آنکھوں سے نظر ہی نہ آتا ہواس کے دوسرا یہ کہ وہ جانور جس نے اپنی طاقت سے زیادہ چر لیا ہو؛ اس کی قربانی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک وہ صحیح نہ  ہو جائے  اور اس سے خطرہ ٹل نہ جائے۔اس کے بعدتیسرا یہ کہ زخم وغیرہ لگا ہوا جانور جس سے اس کی موت واقع ہونے کا خدشہ ہو ،  گلا گھٹ کر یا بلندی سے نیچے گر کریا اسی طرح کسی اور وجہ سے ؛ اس وقت تک ایسے جانور کی قربانی نہیں ہو سکتی جب تک کہ اس سے یہ خطرہ زائل نہیں ہو جاتا ۔اس کے بعد چوتھا یہ کہ دائمی بیمار، یعنی ایسا جانور جو کسی بیماری کی وجہ سے چل پھر نہ سکتا ہو۔ پانچواں یہ کہ  وہ جانور جسے بچہ جننے میں کوئی مشکل در پیش ہو جب تک اس سے خطرہ زائل نہ ہو جائے ۔اور چھٹا یہ کہ اگلی یا پچھلی ٹانگوں میں سے کوئی ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہو ۔

امیدہے کہ آپکو یہ پوسٹ پسند آئی ہوگی ۔ اس کے علاوہ آپ سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو اپنے تمام رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ لازمی شئیر کریں تاکہ ہر کوئی اس عمل سے فائدہ اُٹھا سکے ۔اور ہماری اس ویب سائیٹ کو ضرور وزٹ کرتے رہا کریں۔ جزاک اللہ

















No comments:

Post a Comment