چھپکلی کومارنے کا اسلام میں حکم کیوں دیا گیا؟ وہ بات جو تمام مسلمانوں کو جان لینی چاہیے - WazifaOnWeb
Ads Here

Friday, August 2, 2019

چھپکلی کومارنے کا اسلام میں حکم کیوں دیا گیا؟ وہ بات جو تمام مسلمانوں کو جان لینی چاہیے

 چھپکلی کومارنے کا اسلام میں حکم کیوں دیا گیا؟ وہ بات جو تمام مسلمانوں کو جان لینی چاہیے

حضرت اُمّ ِ شریکؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے چھپکلی کے مارنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ یہ ابراہیم علیہ السّلام پر (جلنے والی آگ کو)پھونک مار رہی تھی۔‘‘(بخاری،مسلم،ابنِ ماجہ)مسند احمد میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا’’چھپکلی کو مارو، کیوں کہ وہ ابراہیم علیہ السلام پر آگ کو پھونکیں مار رہی تھی۔‘‘راوی کہتے ہیں کہ پھر سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی ان کو مارتی تھیں‘‘۔

 چھپکلی ایک موذی جانور ہے جس سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ کبھی کبھار وہ کھانے میں اپنا لعاب یعنی تھوک ڈل دیتی ہے یا کھانا جوٹھا کر دیتی ہے جو کھانے میں زہریلے اثرات پیدا کرتا ہے جس سے انسانی موت بھی ہوسکتی ہے۔ جب اس سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اسکو مارنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ انسانی جان کو اس کی ایذاء سے بچایا جا سکے۔

چھپکلی کومارنے کا اسلام میں حکم دیا گیا؟ وہ بات جو تمام مسلمانوں کو جان لینی چاہیے



 چھپکلی رینگنے والے کیڑوں کے گروہ کا ایک بڑی تعداد میں پایا جانے والا رکن ہے، جس کی پانچ ہزار اقسام ہیں اور یہ براعظم انٹارکٹیکا کے علاوہ سارے براعظموں میں پایا جاتا ہے۔ زیادہ تر چھپکلیوں کی چار ٹانگیں، دوبیرونی کان، لمبی دم ہوتی ہے، یہ کرم خور یعنی چھوٹے کیڑے مکوڑے کھاتا ہے۔ ان کی کئی اقسام میں رنگ بدل لینے کی حیرت انگیز صلاحیت ہوتی ہے جو شکار خور جانور سے بچنے کے لیے ہوتی ہے۔ تاہم یہ خصوصیت تمام چھپکلیوں میں نہیں پائی جاتی۔


 اسی طرح فتویٰ آن لائن میں محمد شبیر قادری نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’’ چھپکلی ایک موذی جانور ہے جس سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ کبھی کبھار وہ کھانے میں اپنا لعاب یعنی تھوک ڈل دیتی ہے یا کھانا جوٹھا کر دیتی ہے جو کھانے میں زہریلے اثرات پیدا کرتا ہے جس سے انسانی موت بھی ہوسکتی ہے۔ جب اس سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اسکو مارنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ انسانی جان کو اس کی ایذاء سے بچایا جا سکے۔ شریعت اسلامیہ کا اساسی قاعدہ ہے کہ ’الضرر یزال‘ (ضرر کو زائل کیا جائے)۔ چنانچہ اسی حکمت کے پیشِ نظر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اقتلوا الاسو دین فی الصلوة: الحیة و العقرب

سانپ اور بچھو کو نماز میں بھی قتل کر ڈالو.
 ابن ماجه، السنن، باب ماجاء فی قتل الحیة والعقرب فی الصلوة، 1: 89

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ:
جس نے سانپ مارا اس کے لئے سات نیکیاں ہیں اور جس نے چھپکلی کو مارا اس کے لئے ایک نیکی ہے۔







No comments:

Post a Comment